پی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی، کسی بھی صورتحال میں قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے گی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج پر حکومت کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھرپور انداز میں امن و امان برقرار رکھے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج تک پرامن احتجاج کا طرزِ عمل نہیں اپنایا، پارٹی کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں، بصورت دیگر ایسے نتائج سامنے آسکتے ہیں جنہیں وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ انہیں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جس کے مطابق وہ امن و امان خراب کر سکتی تھیں۔

مذاکرات سے متعلق سوال پر عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں بات چیت کے لیے کسی ایک فریق کا تعین مشکل ہے۔ انہوں نے بیرسٹر گوہر کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے مذاکرات کی افادیت پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کی زبان پر اعتبار نہیں ہے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *