نگران حکومت کے فوج کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کیوں ہوئی؟ انوارالحق کاکڑ بول پڑے

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کو درپیش تمام مسائل سے ہم فوج کو آگاہ رکھتے ہیں، ہمارے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہمیں جہاں بھی لگتا ہے کہ فوج کے ادارے سے مشاورت درکار ہے تو ہمارا ان کے ساتھ مضبوط رابطہ رہتا ہے۔ ہمیں فوج کے ادارے سے ہمیشہ مخلص مشورہ ملتا ہے۔ اور نہ صرف مشورہ فوج پالیسی کے نفاذ میں بھی حکومت کی بھرپور معاونت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع حکومتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے کیلئے کی گئی، کئی بار بہت سے ادارے یہ محسوس کرتے ہیں یا سیاسی نظم و نسق کو لگتا ہے کہ کسی فرد کو ملکی سکیورٹی کے فائدے کیلئے یا پھر کسی اور وجہ سے اپنا کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور ادارے کو ایسا کرنے کی صوابدید حاصل ہے، اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ بہت سے معاملات سے نمٹنے کیلئے فوج سے عمل درآمد میں تعاون ملتا ہے۔ بھارت سے تعلقات معمول پر تب آئیں گے جب مسئلہ کشمیر حل ہو گا۔ پاکستان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *