وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہارِ تحسین

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات کے قریب پاکستان ہائی وے (چمن-کراچی، N-25) پر دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا، جو قابلِ تحسین ہے

دہشت گردوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر عوام کی پُرامن نقل و حرکت کو متاثر کرنے، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی مذموم کوشش کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے چھ ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرنے پر بھی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر ملکی سرپرستی و معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سپر لانگ مارچ کا آغاز، پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو احتجاج حکومت گرانے کی تحریک بن سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (پاکستان امیج)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پیٹرولیم لیوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *