عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے گرفتار کیا، ذرائع نے کہا کہ علیمہ خان خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کہ ہمشیرہ علیمیہ خان کو لاہور سے اس گرفتار کیا گیا جب کہ وہ اپنے ڈرائیور امیر کے ہمراہ جم خانہ ج رہی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا، ان کی گاڑی مزنگ تھانے میں کھڑی ہے۔

علیمہ خان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، وہ اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم خانہ کے لیے نکلی تھیں، لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لےلیا۔

گاڑی تھانے میں کھڑی ہے، ابھی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے ڈی سی کو درخواست کی اور انہوں نے 3 ایم پی او کا حکم نامہ جاری کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *