دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

ممبئی (پاکستان امیج)بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں ایک بار پھر خوشی نے دستک دی ہے۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کے ننھے قدموں کی تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ بچی کی پیدائش رواں ماہ 19 تاریخ کو ہوئی۔

اس خوشخبری کے منظرعام پر آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور جوڑے کی پہلی بیٹی دعا 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *