راولپنڈی(پاکستان امیج) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ماہر امراض چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ضروری طبی آلات شامل تھے۔
ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا جانا تھا۔ تاہم طبی معائنے کے نتائج اور اس کی تکمیل سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Pakistan Image