سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری ؛ پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ سابق سپیکر اسد قیصر کو بنی گالہ سے گرفتار کیاگیا،کئی دن گزر گئے ابھی اسد قیصر کو اڈیالہ جیل میں رکھا ہے،اسد قیصر کو صوابی کے کیس میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا،اسد قیصر کو صوابی منتقل کیا جائے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *