شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس دوران مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے مجھے اس قدر ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا کہ شادی سے صرف 12 روز قبل میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی، میں جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے دوران خوف تھا کہ حمزہ مجھے چھوڑ دیں گے لیکن اس موقع پر میرے منگیتر نے میرا بہت ساتھ دیا، اس مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

’بوہے باریاں‘ کی بھارت میں پھر دھوم، جیسمن سینڈلاس کا حدیقہ کیانی کو منفرد خراجِ تحسین

ممبئی (پاکستان امیج)بھارت کی مقبول پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس نے پاکستانی موسیقی کی ممتاز شخصیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *