پرائیویٹ حج اسکیم؛ 11 ہزار 600 عازمین کی بکنگ مکمل، 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب

اسلام آباد(پاکستان امیج) حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی تاہم پرائیویٹ حج اسکیم کی 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل پر منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، اسٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیج موجود ہیں۔

حج پورٹل کے ذریعے 25 منظمین کے اکاونٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوگئے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن جمع کرائی گئی۔

وزارت حج کا انتباہ ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کے لیے صرف ’’پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں، عازمین حج کسی غیر مجاز فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ نشستوں کی دستیابی تک 20 نومبر تک جاری رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *