شاہد آفریدی نے بالی ووڈ میں فلم کی پیشکش کے باوجود کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ پہلی مرتبہ وجہ بتا دی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے اداکاری نہ کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں شاہد آفریدی نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آفر کے باوجود اداکاری نہ کرنے کی وجوہات بھی بتائیں۔میزبان کی جانب سے فلموں کی پیشکش کے حوالے سے سوال پرانہوں نے کہا کہ ’مجھے بھارت سے دو یا تین بار فلموں کی پیشکش ہوئی، مجھے پاکستان سے بھی آفرز آئیں‘۔

ان آفرزکو قبول نہ کرنے سے متعلق آفریدی کا کہنا تھا کہ ، ’مجھے لگتا ہے ہمیں وہی کام کرنا چاہئیے جو ہم اچھی طرح جانتے ہیں، کسی کو وہ کام نہیں کرنا چاہئیے جو اس کے لیے نہیں ہے‘۔

کرکٹ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی کرکٹ کی وجہ سے جانا جاتا ہوں، میرا جھکاؤ کرکٹ کی طرف تھا۔ میں نے کبھی فلمیں کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔ میں نے کچھ اشتہارات کیے اور اس میں اداکاری کی لیکن میں نے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا‘۔

’بوم بوم‘ اور ’لالا‘ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی ہیں جو دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کو بنچ میں اس لئے شامل کیا کہ وہ ماضی میں یہ مقدمہ سن چکے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں ریمارکس
تقریباً بیس سال تک انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *