سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا،خورشید شاہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سینئر سیاستدان اور پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں زور زبردستی کی گئی تو ملک کا شدید نقصان ہوگا، سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خورشید شاہ کاکہناتھا کہ اگر میاں صاحب سیدھے 4دن کیلئے جیل چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا،ہم عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اتحاد نہیں کرے گی، ہمارا گھوڑا اکیلا ہے،ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کیلئے سب کچھ پلان ہو رہا ہے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ دعا ہے ملک میں جمہوری طریقے سے بروقت انتخابات ہو جائیں،پیپلزپارٹی الزام تراشی کی سیاست نہیں کرتی،ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو فلسطین کے مسئلے پر آواز بلند کرنی چاہئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *