کراچی میں گرمی اور حبس، پارہ 37 ڈگری چھونے کا امکان، بارش بھی متوقع

کراچی(پاکستان امیج) کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرینِ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *