مشرق وسطیٰ صورتحال اور فلائٹ سسٹم میں خرابی؛ پاکستان میں پروازوں کا نظام درہم برہم

لاہور(پاکستان امیج) مشرق وسطیٰ اور برطانیہ میں فلائٹ آپریٹنگ سسٹم میں خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے بیرون ممالک جانے والی 41 پروازیں منسوخ جبکہ 30 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں، دبئی، بحرین، قطر اور ترکیہ کی پروازیں شامل ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 10، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 9 جبکہ کراچی سے 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ملتان اور پشاور ایئرپورٹس سے بھی 4، پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ، جدہ، ریاض، دبئی، شارجہ، قطر، ترکیہ اور لندن جانے والی 15 پروازوں میں 3 سے 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے روانگی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے روانگی کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور برطانیہ میں ریڈار سسٹم میں خرابی بتائی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

لاہور(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ریلیف کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *