سائفر کیس؛ وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت 14نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث سائفر کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچے،شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی اڈیالہ جیل پہنچیں،سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں۔استغاثہ کے 3گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے،وکلا صفائی کی عدم حاضری کے باعث بیانات قلمبند نہ ہوسکے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 3گواہان طلب کرلئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *