آصف علی زرداری نے غیر ملکی دورے کے اخراجات خود برداشت کیے، ایوان صدر کی اہم وضاحت

اسلام آباد(پاکستان امیج) ایوان صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے غیر ملکی دورے کے اخراجات کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ نے صدر مملکت کے حالیہ نجی غیر ملکی دورے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کے تناظر میں بیان جاری کیا، جس میں واضح کیا گیا کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا اور اس سے متعلقہ تمام اخراجات آصف علی زرداری نے خود برداشت کیے۔

بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی دورے کیلیے صدر مملکت نے طیارہ چارٹر کیا تھا، طیارے سے متعلق تمام اخراجات، بشمول عملہ، پارکنگ اور قیام و دیگر متعلقہ اخراجات انہوں نے خود ادا کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *