جذبہ خیرسگالی کے تحت 80بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیاگیا

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت رہاکردیا۔

تفصیلات کے مطابق 80 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے کینٹ اسٹیشن روانہ کیا گیا جہاں سے انہیں علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر پہنچایا جائےگا۔

سعد ایدھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو رقم ، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔

بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ سالوں بعد گھر واپس جانے کی کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں۔

بھارتی ماہی گیروں نے واضح کیا کہ پاکستان میں دوران قید ان کے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *