بھارتی کرکٹر محمد شامی کو اداکاری سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی خاتون نے شادی کی پیشکش کردی

نئی دہلی(پاکستان امیج) بھارتی باﺅلر محمد شامی کو اداکاری سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی پائل گھوش نے شادی کی پیشکش کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکارہ و سیاستدان پائل گھوش کی طرف سے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کے ذریعے محمد شامی کو شادی کی پیشکش کی ہے تاہم اس کی طرف سے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے۔
پائل گھوش نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”شامی، تم اپنی انگلش سدھار لو، میں تمہارے ساتھ شادی کے لیے تیار ہوں۔“ اداکارہ کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ نہ نو من تیل ہو گا اور نہ رادھا ناچے گی کیونکہ انٹرنیٹ صارفین کے بقول محمد شامی کی انگریزی سدھرنا ناممکنات میں سے ہے۔
واضح رہے کہ پائل گھوش 1992ءمیں کلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے سینٹ پالز مشن سکول سے تعلیم حاصل کی اور پھر سکاٹش چرچ کالج سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کی۔ وہ اداکارہ بننا چاہتی تھیں چنانچہ ممبئی منتقل ہو گئیں جہاں ان کی ملاقات چندر شیکھر یلیتی سے ہوئی اور انہوں نے اسے اپنی فلم ’پریانم‘میں کاسٹ کر لیا۔
چندفلموں میں کام کرنے کے بعد انہوں نے رام داس اتھل والے کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی۔ اب وہ اس سیاسی جماعت کے خواتین ونگ کی نائب صدر ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *