پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(پاکستان امیج)پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل” آج نیوز” کے مطابق پانچویں مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کولاہور کینٹ کچہری میں جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ شبیراحمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

صنم جاوید کی جانب سے سلمان شاہد ایڈووکیٹ نےدلائل پیش کیے، جب کہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید زمان پارک مقدمہ میں نامزد ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔

پولیس نے صنم جاوید کو متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔پولیس کی استدعا پر عدالت نے صنم جاوید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *