تقریب میں ہانیہ کے نام کی نعرے بازی پر عاصم اظہر غصے میں آگئے

لاہور(امیج پاکستان )پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر کے نعرے لگانے والے طالب علم کو جھاڑ پلادی۔

عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جو کہ نجی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار و گلوکار دونوں سٹیج پر بیٹھے گفتگو کررہے ہیں۔

جیسے ہی عاصم اظہر بولنا شروع کرتے ہیں تو حاضرین میں سے کچھ طالبعلم ‘ہانیہ ہانیہ’ کی آوازیں لگانا شروع کردیتے ہیں۔

گلوکار فوراً ہی اپنی بات روک کر کہتے ہیں کہ ‘کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے ہی آئے ہو یا پاگل خانے آئے ہو؟’

اس دوران یاسر حسین بھی ماحول ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں’یہاں سارے پڑھے لکھے لوگ ہیں، برائے مہربانی ایسا نہ کریں، پرسکون رہیں، اس کے بعد کانسرٹ میں بھی جانا ہے، یا کانسرٹ منسوخ کرانا ہے؟’

واضح رہے کہ 2019 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے لیکن بعد میں انہوں نے 2020 میں واضح کیا کہ وہ صرف دوست ہیں۔

بعدازاں 2022 میں عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *