کراچی میں بوندا باندی کا امکان، درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہنے کی توقع

کراچی(پاکستان امیج) محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ تین روز کے دوران شہر کے موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے تین روز کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے باعث صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ جنوبی سندھ کے علاقوں میں کہیں کہیں ابرآلود موسم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *