بجلی کے بلوں سے متعلق نگران وزیر اعظم کا تشویش ناک بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں سے متعلق تشویشناک بیان دیا ہے ۔

سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بل تو ہر صورت ادا کرنا ہوگا ، بجلی کے بلز کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں،اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کچھ تجاویز دی ہیں، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے، میں نے اپنے وزرا کو کرنے والے کاموں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جو کام نہیں کرسکتے ان کا بتائیں کہ وہ کیوں نہیں کرسکتے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، الیکشن ہوگا تو ہم چلے جائیں گے، نگران کابینہ پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *