ہری پور؛ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

ہری پور(پاکستان امیج) گاؤں کالیلاڑ ناڑہ آمازئی غازی میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے واحد سڑک مکمل بند ہوگی۔
ذرائع کے مطابق واحد سڑک بند ہونے سے متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

گاؤں کا گورنمنٹ پرائمری اسکول کالیلاڑ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا جبکہ بجلی کے کھمبے گرنے سے پورے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *