عمران خان اسپتال منتقلی، توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد

اسلام آباد(پاکستان امیج) عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے میں عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی درخواست پہلے ہی 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی جاچکی ہے اور پالیسی کے تحت ہر کیس اپنی باری پر ہی سماعت کے لیے مقرر ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، اس لیے عظمیٰ خان کی فوری سماعت کی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی کے اسپتال منتقلی کے معاملے پر کیس کی جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *