کال سینٹر کیس، مزید 20 چینی شہری پاکستان بدر

اسلام آباد (پاکستان امیج) کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس نے مزید 20 چینی شہری ڈی پورٹ کر دیے ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام بھی بلیک لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 ویتنامی شہریوں کو واپس بھیجا گیا تھا، ان تمام غیر ملکیوں کی جانب سے ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو جعلی کال سینٹر اور منافع اسکیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پکڑے گئے 15 چینی شہریوں سمیت عدالت نے 34 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔

ذرائع این سی سی آئی اے نے بتایا تھا کہ دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 15 چینی اور 19 پاکستانی شہری شامل تھے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزمان کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں 2025 میں کراچی کے ڈیفنس فیز ون اور فیز سکس میں چھاپے مارے گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *