وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دورہ کے دوران کاؤنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا

اسلام آباد/کراچی (پاکستان امیج)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دورہ کے دوران کاؤنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا ۔وزیرداخلہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں استفسار کیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ کے دورہ کے دوران امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہو گیا۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور امیگریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کی ۔

محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں متبادل انتظام کا بندوبست رکھا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔

وزیرداخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافر کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *