وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیئے۔

اسلام آباد(پاکستان امیج ) وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیئے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے الزامات کے باعث برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی کے نتیجے میں پی آئی اے کواگست 2020 سے دسمبر 2024 تک 200 ارب روپے کے محصولات کا نقصان ہوا۔

سول ایوی ایشن رولز 1994 کے مطابق اہم اقدامات کے تحت وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ اور 33 لائسنس معطل کیے۔

جواب کے مطابق پی آئی اے برطانیہ کی اپنی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ سے محروم ہو گئی ہے جس کا بر اہ راست است فائدہ حریفوں ایمر یٹس، قطر ائیرویز، اتحاد ائیرویز، برٹش ائیر ویز اور در جن اٹلانٹک کو ہوا ۔

جواب میں مزید بتایا گیاکہ وفاقی کابینہ نے وزیر دفاع کی کنوینر شپ میں ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *