پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے انٹرویو پر پی سی بی کا احتجاج

لندن(پاکستان امیج) پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے انٹرویو پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احتجاج کیا۔

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور براڈکاسٹر اسکائی اسپورٹس کے درمیان تنازع سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ سابق انگلش کپتان اور اسکائی اسپورٹس کے کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کا انٹرویو کیا، جسے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز لنچ بریک کے دوران نشر کیا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ پی سی بی نے انٹرویو نشر ہونے سے قبل اسکائی اسپورٹس سے رابطہ کرکے شدید احتجاج کیا اور انٹرویو نشر نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

پی سی بی نے مبینہ طور پر خبردار کیا کہ اگر انٹرویو نشر کیا گیا تو پاکستانی کھلاڑی لنچ بریک کے بعد میدان میں واپس نہ آنے پر غور کرسکتے ہیں۔

اسکائی اسپورٹس نے ابتدا میں انٹرویو نشر کرنے میں تاخیر کی، تاہم بعد میں تقریباً 18 منٹ پر مشتمل انٹرویو نشر کردیا۔

انٹرویو نشر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم لنچ بریک کے بعد میدان میں واپس آگئی اور میچ کا پہلے دن کا کھیل مکمل ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس معاملے پر اسکائی اسپورٹس کے خلاف باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *