چینی کی وافر دستیابی کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا 60 ہزار میٹرک ٹن خریداری کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 60 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چینی کی خریداری کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ٹینڈر جاری کر دیا، لفافہ بند بوریاں 20 نومبر کو طلب کی گئی ہیں جو اسی روز کھولی جائیں گی۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا کہ چینی دستیابی کیلئے خریداری کا فیصلہ کیا، سٹاک ختم ہونے سے پہلے چینی خریدنے کا پلان ہے۔ گزشتہ ماہ یوٹیلٹی سٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی جو اخراجات ملا کر کارپوریشن کو تقریبا 150 روپے فی کلو میں پڑی۔ یوٹیلٹی سٹورز کو 135 روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سے کم سے کم بولی ملی تھی۔ حالیہ مہینوں میں بروقت چینی خریداری نہ کرنے پر 2 بار بحران پیدا ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *