پاکستان نے فیلڈ مارشل کے صدر ٹرمپ کے نمائندے کی حیثیت سے ایران جانے کے دعویٰ کو مسترد کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) ترجمان دفتر خا رجہ طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا فیلڈ مارشل کا دورہ ایران صدر ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا چیف آف ڈیفنس فورسز نے ایران کا دورہ کیا، پاکستان کی امن کوششیں جاری ہیں، فیلڈمارشل کے دورہ ایران میں علاقائی امن کی بحالی کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مخلصانہ کردار ادا کیا اور ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ترجمان نے فیلڈ مارشل کے صدر ٹرمپ کے نمائندے کی حیثیت سے ایران جانے کے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا فیلڈ مارشل کا ایران کا حالیہ دورہ صدر ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا، بلکہ یہ پاکستان کی امن کوششوں کا حصہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہپ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقائی امن کی بحالی کے لیے بات چیت کرنا تھا۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران صدر ٹرمپ یا امریکا کی جانب سے کسی نمائندگی کے تناظر میں نہیں تھا بلکہ پاکستان کے ثالثی کردار کے تناظر میں تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی سنبھالنے کے لیے تیار ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی کرغزستان کی قیادت سے بھی ملاقات ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *