مسقط (پاکستان امیج) فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستانی ٹیم نے جاپان اور بھارت کے بعد عمان کو بھی شکست دے دی ہے ۔
عمان کے شہر صلالہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں عمان کو 4 کے مقابلہ میں 9 گول سے شکت دے دی۔ محمد عبداللّٰہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5، ارشد لیاقت نے 2 جبکہ محمد عبداللّٰہ اور ذکریا حیات نے 1، 1 گول سکور کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے جاپان کو 26 کے مقابلے میں1 گول سے جبکہ بھارت کے خلاف 4 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کی تھی .
Pakistan Image