بانی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہین عدالت کی فوری سماعت کی ایک اور درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(پاکستان امیج )سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت بگڑ رہی ہے اورسپریم کورٹ کےحکم کےبرعکس انہیں پمز لےجایاگیا،درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

عظمیٰ خان نےدرخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر جان بوجھ کر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا،عدالت کے حکم پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کے حکم پر مسلسل عمل نہ کرنا قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے، کیسز فکسیشن پالیسی توہینِ عدالت کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں،اس سےقبل 25 اگست کوفوری سماعت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی،تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا نہیں۔

عظمیٰ خان نے استدعا کی کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *