شعیب اختر کو بالی ووڈ میں اداکاری کی آفر ہوئی تھی، کرکٹر نے انکار کیوں کیا؟

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے فلمی دنیا میں قدم نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

شعیب اختر نے تابش ہاشمی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت میں انہوں نے اداکاری کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا تھا اور انہیں عمران ہاشمی کی مشہور فلم ’گینگسٹر‘ میں بھی ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھی انہیں ذاتی طور پر ایک فلم کی پیشکش کی تھی۔ کئی فلم سازوں کا خیال تھا کہ وہ فلموں میں ولن کا کردار باآسانی ادا کر سکتے ہیں۔

شعیب اختر نے بتایا کہ اداکاری میں دلچسپی کے باوجود انہیں جلد اندازہ ہو گیا تھا کہ کرکٹ اور فلمی کیریئر کو ایک ساتھ جاری رکھنا آسان نہیں ہو گا۔ اس ہی لیے انہوں نے کرکٹ کو مکمل توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *