شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کے بیٹے اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے نواسے آلیار کی دوسری سالگرہ منائی گئی۔

اسٹار کرکٹرز کی ننھے آلیار کی سالگرہ کی سوشل میڈیا پر لگائی گئی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

آلیا ر کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے ہی شرکت کی اور اسے یادگار بنایا۔

شاہین آفریدی سالگرہ میں بیٹے کے ساتھ کھیلتے رہے اور فیس پینٹنگ بھی کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 2 سال پہلے آلیار نے ہماری دنیا کو روشن کیا اور اسے مزید خوبصورت بنا دیا، سالگرہ مبارک۔

سابق کپتان شاہد آفریدی تقریب میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ننھے چیمپئن سالگرہ مبارک، 2 سال خوشیوں والے محبت بھرے اور یادگار رہے۔

شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جو وائرل ہو گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *