محبت میں مبتلا امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح

کراچی(پاکستان امیج) پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ عادل شہزاد سے شادی کرلی۔

عادل شہزاد کا کہنا ہے کہ تین سال قبل سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں فیس بک پر رابطہ ہوا اور پھر یہ تعلق سنجیدہ رشتے میں بدل گیا۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے روزانا مرینا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور اپنی خوشی سے عادل شہزاد سے شادی کی۔

اس منفرد شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین مختلف آراء اور تبصرے کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *