میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

کراچی (پاکستان امیج)میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق میر رضا کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون سم حاصل کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی درخواست پر موبائل کمپنی نے سم جاری کی، بائیو میٹرک اور دستاویزی کارروائی کے بعد سم جاری کی گئی۔ سم کی ملکیت میر رضا کی والدہ کے نام پر منتقل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سم کے ذریعے میر رضا کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی جائے گی، جبکہ واٹس ایپ کا بیک اپ ڈیٹا حاصل کرکے تحقیقات آگے بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ سے حاصل معلومات کیس کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *