لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کیلئے گورنر ہاؤس پہنچ گئے، شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ نوازشریف کے ہمراہ پارٹی وفد بھی شامل ہے جس میں جنوبی پنجاب کے اہم رہنما عبد الرحمٰن کانجو اور اویس لغاری شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بہاولپور اور لودھراں کے رہنماؤں کیلئے انتخابی ٹکٹوں سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔
Pakistan Image