پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔

پیٹرولیم دویژن کے ذرائع کے مطابق رات 12 بجے سے اس اضافے کا اطلاق ہو جائے گا اور کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے اور ڈیزل پر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر تھا۔

واضح رہے کہ 21 اگست کے لیے پیٹرول فی لیٹر 27 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *