ممبئی (پاکستان امیج)آسٹریلوی کھلاڑی میکسویل نے افغانستان کے منہ سے جیت چھینتے ہوئے تاریخ رقم کر دی جس کا چرچہ سوشل میڈیا پر جاری ہے اور دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے کھلاڑی گلین میکسویل کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 128 گیندوں پر 201 ناقابلِ شکست رنز بنانے والے میکسویل نے اپنی تابڑ توڑ اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے لگائے جس سے ناصرف آسٹریلوی مداح بلکہ کرکٹ شائقین خوب محظوظ ہوئے۔اب گلین نے اس شاندار اننگز کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا اور اس میچ کے بعد اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
اپنی ٹوئٹ میں آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے لکھا کہ میں سب کی محبتوں کی وجہ سے بہت پرجوش ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کا شکریہ جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے، کپتان پیٹ کمنز نے شاندارساتھ دیا،معذرت میں ڈبل لینے سے انکار کرتا رہا۔
Pretty overwhelmed with all the ❤️ Thank you so much to everyone that has sent messages. @patcummins30 was amazing out there! Sorry I knocked back a couple 🫣
Time to get back to dad duties 👨👩👦❤️— Glenn Maxwell (@Gmaxi_32) November 8, 2023
واضح رہے کہ میکسویل افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مسلز پُل ہونے کے سبب شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، ایک وقت تھا جب ان کی جگہ اگلے بیٹر ایڈم زمپا آنے کے لیے تیار تھے تاہم میکسویل نے منع کردیا، وہ کریز پر کھڑے رہے اور چوکے چھکے مارتے رہے، انہیں بھاگ کر رن بنانے میں پریشانی کا سامنا تھا اسی لیے کمنز نے زیادہ سے زیادہ اسٹرائیک میکسویل کو دی۔
پیٹ کمنز نے 68 گیندوں پر 12 رنز بنائے، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صرف 91 رنز پر آسٹریلیا کی 7 وکٹیں گرگئی تھیں۔
Pakistan Image