حارث رؤف کی پسلی کا ایم آر آئی سکین آ گیا

لاہور (پاکستان امیج) قومی کرکٹر حارث رؤف کی پسلی کا ایم آر آئی سکین آ گیا جس میں انجری نہ ہونے کی رپورٹ آئی ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پریکٹس سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔

بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹر حارث رؤف کی پسلی کا ایم آر آئی سکین آ گیا جس میں انجری نہ ہونے سے متعلق کہا گیاہے۔ دوسری جانب شاداب خان کی ریکوری بھی اچھی رہی ، ان کا آج ٹریننگ کے موقع پر معائنہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا جو ہفتے کو شیڈول ہے اور کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *