ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم” ٹائیگر3 “کیلئے ٹریننگ کی مختلف ویڈیوز جاری کردیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا “میرے لئے جب ٹائیگر کا وقت آتا ہے تو اس کا مطلب میری حدوں کو آگے بڑھانا ہے، میری برداشت کا امتحان لینا اور میری طاقت کو تلاش کرنا ہے”۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا کہ کسی نے ان سے ایک بار کہا تھا کہ درد صرف ایک احساس ہے، اس سے مت ڈریں اور اس سے مت بھاگیں۔” ٹائیگر3″ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے اور یہ ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
Pakistan Image