ہیڈنگلے ٹیسٹ: برطانوی گلوکارہ نے پاکستانی قومی ترانہ گا کر دل جیت لیے

ہینڈنگلے(پاکستان امیج)انگلش سوپرانو گلوکارہ لورا رائٹ نے بدھ کو ہیڈنگلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پیش کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔

لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز کے اپنی آواز میں پاکستان کا قومی ترانہ گایا جس پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھرپور داد دی۔

یہ دن انگلینڈ کے لیے بھی یادگار ثابت ہوا جہاں جو روٹ نے مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

انگلش بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر آؤٹ کردیا۔

اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے۔

انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *