حکومت چند دن کی مہمان ہے،ایک قومی حکومت بنائی جائے جو الیکشن کرائے،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے،ایک قومی حکومت بنائی جائے جو الیکشن کرائے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں،بانی کی ہسپتال منتقلی اور رشتہ داروں کی ملاقات ان کا حق ہے،میں نورین نیازی سے نہیں ملا،ان کاکہناتھا کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے، نظام کی بجائے چہرے بدلنے سے پاکستان یہاں تک پہنچا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ ایک قومی حکومت بنائی جائے جو الیکشن کرائے،قومی حکومت میں مولانا وزیراعظم بنیں تو میں ان کو ووٹ دوں گا، ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے اکابرین باہر ہیں، جب آئیں گے تو ملاقات ہو جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *