اسلام آباد(پاکستان امیج) مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے اضافے سے 396035 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک تولہ قیمت 80 روپے اضافے سے 7029 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 4395 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
اجناس کی پچھلی قیمت نئی قیمت میں اضافہ
سونا (1 تولہ) 459,936 روپے 2,000 روپے 461,936 روپے
سونا (10 گرام) Rs394,320 Rs1,715 Rs396,035
چاندی (1 تولہ) 6,949 روپے 80 روپے 7,029 روپے
سونا (بین الاقوامی) $4,375 فی اونس $20 $4,395 فی اونس
Pakistan Image