نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس آمد پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نواف بن سعید المالکی کی پاکستان اور سعودی عرب کے لیے سفارتی خدمات کو سراہا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیا اور پرخلوص میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *