سونا سستا ہونے کے بعد مہنگا، 18 اگست 2026 کو فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اضافہ ہوگیا، سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار روپے فی تولہ کے قریب جا پہنچی جبکہ پیر کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیر کو24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا, جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936روپے فی تولہ ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 715روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 96 ہزار 35روپے ہوگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 572روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 63 ہزار45روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 80 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 29روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10گرام چاندی بھی 69روپے کے اضافے سے 6 ہزار 26روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 20ڈالرز کے اضافے سے 4 ہزار 395ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0اعشاریہ 80ڈالرز کے اضافے سے 65اعشاریہ 50ڈالرز تک جا پہنچی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *