خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پشاور(پاکستان امیج) خیبر پختونخوا کے مخلتف اضلاع آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے جس کے سبب بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 20 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث مردان، صوابی، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے جبکہ اس دوران خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ میں تیز ہواؤں و گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مردان،صوابی، نوشہرہ، پشاور، ہنگو، اورکزئی، کرک، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، بنوں میں 40، چترال میں 38 اور مالم جبہ میں 24 ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز کاکول میں 16 ملی میٹر، مالم جبہ میں 04 اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *