مائرہ خان کو بولڈ ڈریسنگ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کی بولڈ ڈریسنگ اور ٹریول ریلز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں انہیں مختلف ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے۔

مائرہ خان متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں، اداکارہ نے حالیہ عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور اب وہ زیادہ تر دوستوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے نظر آتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر اپنی ٹریول تصاویر اور ریلز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مائرہ خان کے حالیہ بولڈ مغربی لباس اور سوشل میڈیا پوسٹس پر بعض صارفین نے تنقید کی۔

تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ذاتی پسند اور لباس کے معاملے میں دوسروں کے فیصلوں پر بھی سوال اٹھایا، جبکہ مائرہ خان کی جانب سے ان تنقیدوں پر کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *