وادی تیراہ میں شہیدجوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)6 نومبر کوضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے نائیک خوشدل خان (عمر 31 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، نائیک رفیق خان (عمر 27 سال، ساکن ضلع چارسدہ) اور لانس نائیک عبدالقادر (عمر 33 سال، ساکن ضلع مری) کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا ء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز واقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں ، دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *