’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر میتھیوز کی وکٹ، بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے وضاحت جاری کر دی

نئی دہلی (پاکستان امیج) بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ پر وکٹ حاصل کرنے والے شکیب الحسن کا بیان سامنے آگیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک پلئیر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر میں نے ٹائم آؤٹ کی اپیل کرتا ہوں تو وہ آؤٹ ہوجائیں گے، امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سنجیدہ ہوں؟ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔ جب ہم فیلڈ میں تھے مجھے ایسا لگا جیسے میں جنگ میں ہوں۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اینجیلو میتھیوز کے آؤٹ پر پریس کانفرنس کے دوران مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جب میتھیوز کریز پر آئے تو 5 سیکنڈ باقی تھے۔ انہیں کریز پر ہیلمٹ باندھتے ہوئے تہ چلا کہ وہ ٹوٹ گیا ہے یہ امپائرز کا مایوس کن فیصلہ تھا۔

واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی کو مقرر وقت پر بیٹنگ شروع نہ کرنے پر آؤٹ قرار دیا گیا ہے، وہ یہ منفی اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے پلئیر بن گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *