اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 5 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر عدنان علی نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی اساتدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، ان سے پیسوں کی وصولی کرنی ہے۔ پستول کی برآمدگی اور شناخت پریڈ کروانی ہے۔ فواد چوہدری پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔
عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
Pakistan Image